248

ایس ایچ او کیخلاف دھرنا ناظمین کو مہنگا پڑ گیا

پشاور۔پشاورپولیس کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی دھرنا ٹاؤن کونسلز ا ورناظمین کو مہنگا پڑگیا ضلعی ناظم کی جانب سے مطالبہ کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے والے مظاہرین کے ساتھ پولیس ہاتھ کرگئی پولیس کا رویہ درست کرانے اورایس ایچ او کے خلاف کسی قسم کاروائی کی بجائے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کونسلر اوردیگر افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پی کے تھری کے ضلع و ٹاؤن کونسلر ز اورناظمین نے شاہ قبول تھانہ کی پولیس کے ہتھک آمیزاور نامناسب رویہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کوہاٹی چوک کو بند کردیا۔

اس موقع پر پولیس افسران اورضلعی ناظم عاصم خان نے احتجاجی مظاہرین کیساتھ مذاکرات کرتے ہوئے انہیں ان کے مطالبات کے حال کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے روڈ کھول دیا اورپرامن طورپر منتشر ہوگئے تاہم بعد میں پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کا ساتھ نبھاتے ہوئے ان کی تصیح کرنے کی بجائے اپنے حق کی آواز اٹھانے والے مظاہرین کے خلاف ہی کاروائی کا آغاز کردیا ۔

جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آغہ میرجانی شاہ پولیس نے سرکلر روڈ کوہاٹی چوک میں احتجاج کرنے والے ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی اوراس کے دیگر 20/25 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرین نے مطالبات کے حال کیلئے پولیس کو24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن ب دی تھی ۔