621

اساتذہ سے ٹائم سکیل کے بدلے مراعات واپس لینے پر غور

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے تمام کیڈر کے 2لاکھ 23ہزار اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کے فیصلے کے پیش نظر دیگر تمام مراعات واپس لینے پر غور شروع کردیاہے ٹائم سکیل دینے پر سالانہ 15 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگا یا گیاہے خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف کیڈرز کے اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض محکموں نے صوبائی حکومت کوارسال کردہ اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ اساتذہ کو ٹائم سکیل فوری طور پردیا جائے ۔

تاہم ان سے دیگرتمام مراعات واپس لی جائیں صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن ٗ 40ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے بعد اب تیسرے مرحلے میں اساتذہ کو ٹائم سکیل دیاجا رہاہے صوبائی حکومت کی جانب سے اس سے قبل سینکڑوں کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن ٗ ڈاکٹروں کو خصوصی مراعات بھی دی چکی ہیں۔