281

گلبہار میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کا قیام مسترد

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے گلبہار کے لئے رنگ روڈ پر قائم سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے مختص اراضی پر پشاور پولیس کے ہیڈ کوارٹرز قائم کر نے سے روک دیا ہے اور اب ہیڈ کوارٹرز حیات آباد میں 80 کنال کی اراضی پر قائم ہوں گے ٗجس کے بدلے میں پولیس میرا کچوڑی میں126 کنال کی اراضی پی ڈی اے کے حوالے کر یگی جبکہ پی ڈی اے کی عمارت میں واقع سکول آف ٹیکٹس ٗ پولیس سکول آف انوسٹی گیشن اورکمیونٹی سنٹر کے دفاتر تین ماہ کے اندر یہاں سے منتقل کئے جائیں گے اس ضمن میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ٗ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ کے ذرائع نے بتا یا ہے کہ صو بائی حکومت کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ پولیس لائن پشاور ٗفرنٹےئر ریزرو پولیس ہیڈ کوارٹرز ٗٹریفک وارڈن ہیڈ کوارٹرز ٗتحقیقاتی ادارہ اور سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو میرا کچوڑی میں250 کنال اراضی الاٹ کی گئی جس پر کچھ تعمیرات کر نے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ نے محسوس کیا کہ یہ علاقہ عام افراد کی پہنچ سے دور ہے اس لئے میرا کچوڑی میں ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر مناسب نہیں اور بدلے میں رنگ روڈ پرپی ڈی اے کی 280 کنال اراضی کا مطالبہ کیا ٗ پی ڈی اے اس اراضی کی تجارتی حیثیت کی بناء پر صرف 80 کنال دینے پر راضی ہوئی ٗبعدازاں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ رنگ روڈ پر واقع 80 کنال اراضی جو کہ محکمہ پولیس کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

پہلے ہی سیوریج سسٹم کی ٹریٹمنٹ کے لئے مختص ہے گلبہار اور اس سے ملحقہ علاقو ں کا سیوریج سسٹم یہاں لایا جائے گا دوسرے یہ زمین پولیس کو دینے سے اس معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہو گی جس کے تحت یہ زمین ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے حاصل کی گئی تھی ۔چونکہ اس زمین پر بھرائی کی گئی ہے اس لئے یہاں عمارتیں تعمیر کرنا مناسب نہیں ہوگا ٗاس لئے میر ا کچوڑی کی زمین کے بدلے ڈیٹورروڈ حیات آباد میں 80 کنال اراضی دی جائے گی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس اراضی کے بدلے پی ڈی اے کی عمارت میں قائم پولیس کے دفاتر بھی تین ماہ کے اندر منتقل کئے گئے جائیں صو بائی حکو مت نے ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے ۔