477

صوابی میں میگاپراجیکٹس کے افتتاح رواں ماہ ہونگے ٗ اسد قیصر

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوابی حکو مت نے صوابی میں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس کا اجراء کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 25فروری 2018کو گدون میں اتلہ ڈیم کا تاریخی افتتاح کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی عمران خان ہوں گے 20فروری 2018کو صوابی کے موضع نبی کلے میں پی اے ایف کیڈٹ کالج کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کریں گے صوابی کوایک مثالی ضلع بنادیا گیاہے اور صوابی کے عوام کی محرومیوں کا بتدریج خاتمہ کیا جارہاہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار غربانڈہ زیدہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شکیل خان اور طاہر خان سمیت پورے گاؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا انہوں نے اس موقع پر غربانڈہ کو سوئی گیس فراہمی اور گاؤں کے روڈ کوتعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔سپیکر نے کہا کہ مورخہ 25فروری کو بام خیل سپورٹس کمپلکس کا افتتاح بھی کیا جائے گا عوام میرے دورکے ترقیاتی کاموں اور سابقہ ادوار کے ممبران اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دورمیں نوجوانوں کو روزگارمہیاکرنے پر بھرپورتوجہ دوں گا۔