608

بی آر ٹی منصوبے کے متاثرہ دکانداروں کو ادائیگی شروع

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کے تحت ہشتنگری اور فردوس انڈر پاسز کے دکانداروں کو مالیاتی پیکج دیدیا ہے جس کے بعد تاجروں نے دکانیں خالی کرنا شروع کر دی ہیں ذرائع کے مطابق ہشتنگری انڈر پاس میں 21اور فردوس انڈر پاس میں بھی 21دکانیں قائم ہیں۔

دکانداروں کو فی دکان ایک لاکھ 30ہزار جبکہ سیلز مین کو 75ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں مالاکان حقوق رکھنے والے دکانداروں کو دوبارہ دکانیں الاٹ کی جائیں گی واضح رہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے تحت ہشتنگری فیز 2میں انڈر پاس پر کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔