134

پشاور ٗ 26سال سے مطلوب 11افراد کا قاتل گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ پشتخرہ کو 26 سال سے مطلوب 11افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیاگرفتار قاتل سے ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیاگیا ہے گرفتار ملزم نے 1992 میں9 افراد اور 1995 میں 2 افراد کو بیددری سے قتل کیا تھا مقدمہ میں نامزد ملزم کے دوسرے بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردےئے گئے ہیں اس ضمن میں ایس ایچ او پشتخرہ اعجاز خان نے بتایاکہ گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو اطلاع ملی کہ 26 سال سے 11 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم پشتخرہ کی حدود میں موجود ہے۔

جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں اے ایس پی حیات آباد وقار کھرل اور ایس ایچ او پشتخرہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مجرم جمشید عرف جمشیدے ولد خان صاحب سکنہ حاجی بانڈہ کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم نے 1992ء میں بھائی کے ساتھ ملکر 9 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ 1995 میں جائیداد کے تنازعہ 2 افراد کو قتل کیا جبکہ 1993 میں جائیداد کے تنازعہ فائرنگ کرکے 2 افراد کو شدید زخمی کیا ایس ایچ او کے مطابق مجرم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

پشتخرہ پولیس نے 26سال بعد گرفتار 11 افراد کے قاتل کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ حاصل کرلیا پولیس کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مزید کاروائی کرکے اسے جیل منتقل کردیاجائیگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔