106

سرکار ی ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے نیا طریقہ وضع 

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری طور پر استعمال کیے جانے والے دو ہیلی کاپٹرز کی مرمت اور سپیئر پارٹس کی خریدار ی کیلئے نیا طریقہ کار (ایس او پی )جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ انتظامیہ نے نئے ایس او پی ترتیب دیکر عسکری ایویشن پرائیوٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کو عملدرآمد کیلئے بجھوادےئے ہیں ۔ 

ایس او پی میں مذکورہ کمپنی کو ہیلی کاپڑ کے سپیئر پارٹس کی تبدیلی کیلئے مناسب جواز پیش کرنے ، سپیئر پارٹس کے کام کرنے کی مدت کا تعین ، پرانے سپیئر پارٹس کی تفصیلات کا اندارج اور2008سے تبدیل شدہ اور استعمال شدہ سپیئر پارٹس صوبائی حکومت کے سرکاری گودام میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عسکری ایویشن پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کی طرف سے گذشتہ ایس او پی پر عمل نہ کرنے کے باعث یہ نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔