338

شاہی کٹھہ کی مکمل صفائی کیلئے پلان تیار

شاور ۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے شاہی کٹھہ کی مکمل صفائی کے منصوبے پر جلد از جلد عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری شفٹ کا دائرہ دیگر یونین کونسلوں تک بڑھانے اور اتوارکے روز گنجان آباد علاقوں میں صفائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ‘ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز حاجی شوکت علی کے زیر صدارت منعقد ہوا‘ جس میں چیف ایگزیکٹو انجینئر خان زیب اور جنرل منیجر آپریشنز کے علاوہ منیجرز، اسسٹنٹ منیجرز ااور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں مقررہ اہداف کے حصول کی جانب پیشرفت سمیت خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے سے متعلق امور پر غور وخوض کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ شاہی کٹھہ کی مکمل صفائی کے لئے پلان وضع کر لیا گیا ہے اگلے چند روز میں شاہی کٹھہ کی صفائی کا کام شروع کیا جائے گا نالے کو ایک سے دوسرے سرے تک مکمل صاف کیا جائے گا‘ چیئرمین نے ہدایت کی کہ گلی محلوں اور سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لئے چھوٹی گاڑیوں کا بندوبست کیا جائے شہر کی بڑی نالیوں، جہاں پانی کے بہاؤ میں رکاؤٹیں آتی ہیں۔

کی نشاندہی کر کے صفائی یقینی بنائی جائے ، شہریوں کو ہر وقت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی عملے کی کڑی نگرانی کی جائے جبکہ کسی بھی ٹیوب ویل کی خرابی کی صورت میں متبادل بندوبست کے علاوہ فوری مرمت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کے لئے منتخب نمائندوں اور عوام کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں باہمی مشاورت سے اہداف کے حصول کی کوششیں کی جائیں۔