293

پنجم و ہشتم جماعت کے طلبہ کیلئے جائزہ امتحان کی منظوری

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے جماعت پنجم اور ہشتم کے طلبہ کیلئے اسسمنٹ (جائزہ امتحان )کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے ٗتاہم نجی سکولوں کے طلبہ کو جائزہ امتحانات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ان امتحانات میں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے سرکاری سکولوں کے طلبہ حصہ لیں گے جائزہ امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈ سرکاری سکولوں کے گریڈ 5 اور گریڈ 8کے طلبہ کیلئے جائزہ امتحانات کے انعقاد کیلئے انتظامات کرینگے جبکہ فاٹا کے سکولوں میں بھی بیک وقت اسسمنٹ کا انعقاد کیا جائے گا واضح رہے کہ عدالت عالیہ نے حال ہی میں پنجم اور ہشتم بورڈ کے امتحانات آئندہ تعلیمی سال سے کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز صوبائی حکومت نے جائزہ امتحانات کے انعقاد کی منظوری دی ۔