240

کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالوں کو تین روز کی مہلت

پشاور۔محکمہ خوراک نے کیمیکل ملے دودھ فروخت کرنیوالے شیر فروشوں ٗ قصائیوں اور غیر معیاری چپس بنانیوالی فیکٹری مالکان تین روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی میں ملوث دکانداروں کو تین ماہ کیلئے ڈیرہ جیل بھیجنے اور دکان سیل کی جائیگی اس ضمن میں گزشتہ روزڈپٹی سیکرٹری خوراک احمد کمال کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اور فوڈ انسپکٹر تسبیح اللہ کی نگرانی میں بلا تعطل کاروائیوں کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

جبکہ ٹیم کوہدایت کی گئی کیمیکل ملے دودھ فروخت کرنیوالے شیر فروشوں ٗغیر معیاری گوشت اور ناقص چپس بنانیوالی فیکٹری مالکان کو تین روز کی ڈیڈلائن دینے کے بعد ان کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی جس کیلئے لائحہ عمل طے کرلیاگیا ہے حکام کے مطابق اس بار خلاف ورزی میں ملوث دکانداروں کو تین ماہ کیلئے ڈیرہ جیل بھیجنے کے ساتھ دکان بھی سیل کی جائیگی ۔