289

پشاور برن سنٹر کی تعمیر کیلئے ڈیڈ لائن مقرر

پشاور ۔ حکومت خیبر پختونخوا نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں التواء کا شکار برن سنٹر کی تعمیر کیلئے 30اپریل نئی ڈیڈ لائن دے دی ہے ذرائع کے مطابق 2014میں پیسکو نے مجوزہ برن سینٹر میں بجلی کی ترسیل کا کام مکمل کرکے ڈیمانڈ بل وفاقی ادارے ورکر ویلفیئر بورڈ کوادائیگی کیلئے پیش کیا تھا تاہم فنڈز کی کمی کے باعث ورکر ویلفیئر بورڈ تعمیراتی سکیم مکمل نہ کرسکی جس کے بعد سنٹر کی تعمیر امریکی امداد اور پارسا کے تعاون سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب ا س منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری صوبائی محکمے برائے تعمیرات و مواصلات کے سپر د ہے ۔

ذرائع کے مطابق برن سینٹر میں بجلی کے آلات چلانے کیلئے2084کلو واٹ بجلی فراہم کی گئی ہے اور اس پر ہونے والی لاگت کی ادائیگی کیلئے محکمہ تعمیرات و مواصلات نے 30جنوری کو واپڈ کو ڈیمانڈ بل پیش کرنے کی درخواست کی تھی تاہم دو ہفتے گذرنے کے باجود پیسکو نے ڈیمانڈ بل جمع نہیں کرا یا جس کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ برائے امداد، دوبارہ آباد کاری اور تنازعاتی حل کے سیکرٹری نے چیف ایگزٹیوپیسکو کو ایک خصوصی مراسلے میں معاملے کے فوری حل کیلئے مداخلت کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ صوبائی حکومت انسانی زندگیوں کے تحفظ کی بنیاد پر برن سنٹر کی جلد تعمیر میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔