21

میٹرو بس حادثے کا شکار،8خواتین زخمی،ہسپتال منتقل

لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ جانے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 خواتین زخمی ہوئی۔


تفصیلات کے مطابق میٹروبس کو حادثہ جنازگاہ سٹیشن کے قریب پیش آیا، میٹرو بس بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے لوہے کے راڈ سے ٹکرائی ،راڈ سے ٹکراتے ہی بس بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے سے جا لگی۔


حادثے میں زخمی خواتین کو سرگنگارام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے حادثے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ملک فائق کمیٹی، ڈپٹی سیکرٹری سعاریہ حیدر، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ پاننگ ڈاکٹر وسیم بھی شامل ہوئے۔


سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ایک روز میں حادثے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔