اوپن اے آئی کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنی حساس تفصیلات اور ذاتی نوعیت کی چیٹس کو چار ہندسوں کے پن کوڈ، فیس آئی ڈی، ٹچ آئی ڈی یا فنگر پرنٹ اسکین کے ذریعے لاک کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ایسے افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی ڈیوائسز دوسروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، اور یہ بالکل واٹس ایپ کے چیٹ لاک کی طرح کام کرتا ہے جہاں لاک کی جانے والی چیٹ عام ہسٹری، پن چیٹس اور سرچ رزلٹس میں دکھائی نہیں دیتی بلکہ اس تک رسائی صرف پراجیکٹس میں موجود لاکڈ چیٹس کے مخصوص فولڈر کے ذریعے ہی ممکن ہوتی ہے۔ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو بتدریج چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کے ساتھ ساتھ گو، پلس، پرو، بزنس، انٹرپرائز اور ایجو پلانز کے تمام سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگا۔
4








