119

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کا پلڑہ بھاری

پشاور۔ملک بھرمیں عام انتخابات کے بعدسے قومی اسمبلی کیلئے ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کاپلڑہ سب جماعتوں پر بھار ی رہاہے جس نے کل33ضمنی انتخابات میں سے چودہ پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پی ٹی آئی دوسرے اورپی پی پی تیسرے نمبر پرہیں ملک میں بائیس اگست 2013کو پہلے جبکہ بارہ فروری 2018کوقومی اسمبلی کا آخری ضمنی الیکشن ہوا ہے ان انتخابات میں پی ٹی آئی نے سات نشستوں پر کامیابی اپنے نام کی جبکہ پی پی پی کے حصہ میں پانچ ضمنی الیکشن میں کامیابی آئی دلچسپ امریہ ہے کہ ن لیگ نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور پی پی پی نے پنجا ب میں محض ایک ایک ضمنی الیکشن ہی جیتاہے۔

اس میدان میں ایم کیو ایم چوتھے نمبرپرہے جس امیدوار اب تک تین ضمنی الیکشن جیت چکے ہیں ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں این اے 66این اے 71،این اے تراسی این اے 103،129،108،19،153،137،101،162، 267،120اور اب 154پرکامیابی حاصل کی ہے پی ٹی آئی نے این اے پانچ ،تیرہ ،پچیس ،ستائیس ،اڑتالیس اوراین اے 154اور این اے چار پرکامیابی حاصل کی ہے ۔

پی پی پی نے این اے 177،235،237،218اور 258پر فتح حاصل کی ایم کیوایم کے حصہ میں این اے 253،245اور 246کی نشستیں آئیں اے این پی نے این اے ون پختونخواملی عوامی پارٹی نے این اے 262جبکہ جے یو آئی نے این اے 260پرکامیابی حا صل کی ۔