243

پشاور کے سٹامپ فروشوں کو کمپیوٹرائزڈکارڈ جاری

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے سٹامپ فروشوں کو کمپیوٹرائزڈ کارڈ جاری کردئیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں سٹامپ فروشوں کو کمپیوٹرائزد کارڈ فراہم کئے۔ اس موقع پر انچارج سٹامپ ڈی سی آفس محمد فیاض سمیت پشاور کے سٹامپ فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پشاور میں اس وقت سرکاری طور پر 115افراد کو سٹامپ فروشی کا لائسنس دیا گیا ہے جن کو کمپیوٹرائزد کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان 115 افراد کے علاوہ اگر کسی اور نے سٹامپ فروخت کیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

اس اقدام کا مقصد جعلی سٹامپ فروخت کر نے والوں کی بیخ کنی کر نا ہے۔ اس اقدام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا خاتمہ ہو جائے گا کیو ں کہ کوئی بھی پچھلی تاریخوں میں سٹامپ جاری نہیں کر سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ کچھ سٹامپ فروش پرانی تاریخوں میں سٹامپ جاری کر تے ہیں جس پر انھوں نے سٹامپ فروشوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزد کر نے کا حکم جاری کیا تھا۔