238

نرسنگ ایسوسی ایشن کا 6اضلاع میں انتخابات کا اعلان

پشاور۔پراونشل نرسنگ ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخواکے چھ اضلاع میں انتخابات کااعلان کردیا 17 فروری سے شروع ہونے والے انتخابات ایسوسی ایشن کے قوائدکے مطابق پرُامن طریقے سے ہونگے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوتے صوبائی نرسنگ الیکشن کمشنرامین اللہ،الیکشن کمیٹی ممبران گلزاراوروسیمہ کے ہمراہ پریس کانفرکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخواکی تاریخ میں پہلی بارنرسنگ ایسوسی ایشزکے منظم طریقے سے انتخابات کرارہے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ31جنوری تک پوری صوبے سے 24 پینلز نے کاغذات جمع کرائے جبکہ جانچ پڑتال کے بعد23 پینلز رہ گئے جس میں17اضلاع سے ایک ایک پینل نے کاغذات جمع کرائے اوردیگر6اضلاع جس میں پشاور، مردان،کوہاٹ،بٹ خیلہ،سوات اورلوئردیرسے دو دو پینلز نے کاغذات جمع کرائیں ہیں اورتمام پینلزکوانتخابی نشانات بھی الاٹ کردی گئی ہیں جبکہ تمام اضلاع میں الیکشن ممبرزبھی مقررکی گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان چھ اضلاع میں سب سے پہلے17فروری کوکوہاٹ ،24فروری کو مردان ، 26 فروری کوبٹ خیلہ،2مارچ کودیرلوئر،3مارچ کوسوات جبکہ 6 مارچ کوانتخابات ہونگے۔