471

سرکاری ملازمین کیلئے سستی رہائشی سہولت کا اعلان

پشاور۔وزیراعلیٰ کے سپیشل اسسٹنٹ برائے ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد نے کہاہے کہ صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوانے صوبائی سرکاری ملازمین کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات دینے کیلئے"خپل کورہاؤسنگ سکیم"کے نام سے پروگرام کاآغازکردیا ہے۔

گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں ڈی جی سیف الرحمن عثمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ابتدائی مرحلے میں اس سکیم کے تحت سرکاری ملازمین کوصوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کے چارہاؤسنگ سکیموں جن میں جلوزئی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ،ملازئی ہاؤسنگ سکیم پشاور،حویلیاں ٹان شپ ایبٹ آباد اورجرما ہاؤسنگ سکیم کوہاٹ میں5،7،اور10مرلے کے پلاٹ آلاٹ کئے جا رہے ہیں۔جس کی تعمیر کیلئے بنکوں سے آسان شرائط پر"بنک ہوم فنانس"کی سہولت حاصل کرنے کیلئے مفاہمت کی گئی ہے۔

اس سکیم کے تحت5مرلہ مکان کیلئے18لاکھ ،7مرلہ مکان کیلئے25لاکھ اور10مرلہ مکان کیلئے30لاکھ روپے تک ہوم فنانس حاصل کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ رقم بنک کو20سال کے آسان اقساط میں واپس کی جائے گی۔ مکان کی تعمیر ایک سال میں مکمل کرنا لازمی ہوگا اور مکان کی تعمیر سرکاری ملازمین خود کریں گے۔ البتہ چائنیز کمپنی کے ذریعے بھی تعمیر کی سہولت ہوگی جوکہ کم لاگت اورعمدہ کوالٹی پرمشتمل ہوگی اور توانائی کی بچت کرے گی ۔

ملازمین اپنے بچت سے بھی مکان کی تعمیر کر سکیں گے اور اپنی ضرورت کے مطابق بنک ہوم فنانس حاصل کر سکیں گے۔ان کاکہناتھاکہ خپل کور ہاؤسنگ سکیم کیلئے درخواستیں28فروری2018تک جمع کی جاسکتی ہیں جس کافارم صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی پردستیاب ہیں۔www.housingkp.gov.pkکے ویب سائٹ پردستیاب ہے ان کاکہناتھاکہ الاٹمنٹ بنک آف خیبر کے ذریعے بذریعہ کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائیگی۔

اس سکیم کے تحت دستیاب پلاٹوں کی تعداد لف ہے۔ درخواستیں بنک آف خیبر کے نامزد شاخوں میں جمع کی جا سکتی ہے۔"بنک ہوم فنانس"کی سہولت مزکورہ بالا چار ہاؤسنگ سکیموں میں صوبائی سرکاری ملازمین کو پہلے سے الاٹ شدہ تقریبا 2800پلاٹوں کیلئے بھی دستیاب ہے ۔ جس کیلئے درخواست فارم ڈائریکٹر جنرل صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کو28فروری2018تک بھیجی جا سکتی ہے ۔

ان دونوں سکیموں کے تحت تقریبا4300تعمیر مکانات تعمیر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سکیموں کیلئے بنکوں سے نہایت آسان شرائط پر مفاہمت کی گئی ہیں۔جن میں بنک آف خیبر،حبیب میٹرپولیٹین بنک سے مفاہمت ہو گئی ہے۔ اورعنقریب نیشنل بنک اورہاؤس بلڈینگ فنانس کارپوریشن مفاہمت ہو جائے گی۔بنک سالانہ روایتی بنکاری کے علاوہ اسلامک ہوم فنانس کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔

KIBOR+1 اقدامات سے سرکاری ملازمین کو سستی اور معیاری ذاتی رہائش مہیا ہو گی ۔ مکان کو کرایہ پر دینے سے ماہانہ قسط کے علاوہ بچت بھی کی جا سکے گی۔ اسکے علاوہ مکان کی قیمت 5 سال میں دگنی ، تگنی ہو جائے گی۔ سرکاری مکانات کے حصول پر دبا میں کمی آئے گی اور مارکیٹ میں مکانات کی قیمتوں اور کرایوں میں استحکام اور کمی آئے گی۔