242

خیبر پختونخوا کو آپریٹوبینک بحالی کے احکاما ت واپس 

ؓ پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مجوزہ قوانین کے تحت مالی مشکلات سے دوچارکو آپریٹوبینک کی بحالی کے احکاما ت واپس لیکر معاملہ رجسٹرارکو آپریٹوسوسائٹی کو بھجوادیا ہے ۔صوبائی حکومت کے تفصیلی حکم نامے کے مطابق محکمہ قانون کی سفارشات کی روشنی میں صوبے میں کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دینے اور دیگر ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے پیش نظر قائم کئے گئے کو آپریٹو بینک کی بحالی کے احکامات اُصولی طور پر واپس لے لئے گئے ہیں۔ 

دو صفحات پر مشتمل محکمہ زراعت کے حکم نامے میں بتا یا گیا ہے کہ کو آپریٹوبینک کو مالی خسارے ، ناقص انتظامی اُمور اور مالی واجبات میں تاخیر کے باعث 2011میں بحالی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کیلئے محکمہ مالیات نے چار سالوں کے دوران چار اقساط پر مشتمل 8سو ملین روپے کا بلا سود قرضہ بھی جاری کیا تھا۔

تاہم 2013میں محکمہ قانون نے سفارش پیش کی کہ کو آپریٹوسوسائٹی ایکٹ کے تحت بینک کی بحالی ممکن نہیں جس کے نتیجے میں محکمہ مال نے 2015 میں قرضہ واپس لینے کے احکامات جاری کئے ٗ موجود ہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت نے بینک کی بحالی کا معاملہ مزید قانونی کاروائی کیلئے جسٹرارکو آپریٹو سوسائٹی کو بھجوادیا ہے ۔