235

اربوں مالیت کی سرکاری جائیدادوں پر قبضے کا انکشاف

پشاور۔صو بہ خیبر پختونخوا میں اربو ں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری جائیدادوں پرقبضے کا انکشاف ہوا ہے ٗتا ہم صو بائی حکومت کی ابتدائی تحقیقات کے دوران صو بائی محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار میں تضاد پایا گیا ہے جس پر صو بائی حکو مت نے باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لئے متعلقہ انتظامی سیکر ٹریوں کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے ٗبتا یا گیا ہے کہ پی ایم آر یو چیف سیکر ٹری آفس کی جانب سے متعلقہ صوبائی محکموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ جہاں سر کاری جائیداد پر مستقل قبضہ یا تجاوزات قائم کئے گئے ہیں ٗ اور کن کن جائیدادوں پر مقدمات زیر سماعت ہیں ان کی تفصیلا ت فراہم کی جائیں۔

ٗ اس کے ساتھ ہی متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکو ان جائیداد وں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا ٹاسک دیا گیا ٗڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ جن جائیدادوں پر مقدمات نہیں ان پر قبضہ چھڑایا جائے ٗصو بائی حکو مت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے کاروا ئی شروع کی تو صو بائی محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمارمیں تضاد پایا گیا ٗذرائع کے مطابق صو بائی حکو مت کے علم میں لایا گیا ہے کہ بعض صو بائی محکموں کے ضلعی دفاتر کے اہلکار قبضہ مافیا سے ملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ضلعی دفاتر حکو مت کو درست معلومات فراہم نہیں کرتے ۔

صو بائی حکو مت نے متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکر ٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر جائیدادوں سے متعلقہ درست معلومات فراہم کر یں تا کہ انہیں واگزار کرایا جا سکے بصور ت دیگر متعلقہ محکمے کے انتظامی سیکر ٹری کو معطل کر کے ان کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔