178

بنوں ایئر پورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز منظور

پشاور۔وفاقی وزیربرائے ہاؤسنگ اینڈورکس اکرم خان درانی نے بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن اورتوسیع کیلئے 715ملین روپے گرانٹ منظورکرنے پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ طیارہA-320 اور B-737 کیلئے بنوں ایئرپورٹ کی توسیع بنوں اورملحقہ علاقوں کے عوام کیلئے ایک نایاب تحفہ ہے جس کی تکمیل سے بنوں کے عوام پردیس یاملک کے دوسرے حصوں میں جانے کیلئے میلوں مصافت طے نہیں کریں گے بلکہ قلیل مصافت میں ایئرپورٹ کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بنوں ایئرپورٹ اقتصادی راہداری روٹ کیلئے تیزمواصلات اورنقل وحرکت میں بھی معاون ثابت ہوگا،بنوں ایئر پورٹ کی تکمیل سے مقامی لوگوں کوروزگارکے وافرموقع میسرآئیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بنوں میں مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔یاد رہے کہ بنوں ایئرپورٹ کی توسیع واپ گریڈیشن کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(CDWP) نے باضابطہ طورپر 715ملین روپے گرانٹ کی منظوری دیدی جس پربنوں اورملحقہ علاقوں کے عوام نے بھی خوشی اوراطمینان کااظہارکیا۔

بنوں کے وفودنے ملاقات کے دوران ایئرپورٹ کیلئے فنڈزکی منظوری کووفاقی وزیربرائے ہاؤسنگ اینڈورکس اکرم خان درانی کی انتھک محنت اورمسلسل جدوجہدکانتیجہ قراردیدیا۔اکرم خان درانی نے کہاکہ حکومت بنوں کے عوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودکیلئے تمام سہولیات مہیاکرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیگی اوربنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ہمیشہ موثرکرداراداکرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے اعتمادکرکے ایوان تک پہنچایاان کی امیدوں پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا۔