266

لیبیا کشتی حادثہ ٗ پاکستانیوں کی لاشیں کل پہنچیں گی

اسلام آباد ۔ لیبیا میں ہونے والے کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 پاکستانی افراد کی لاشیں کل14فروری بروز بدھ کو بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچ جائیں گی، دفترخارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے گیارہ افراد کی لاشیں فلائٹ sv 722کے ذریعے سہہ پہر چاربجے بینظیر ائرپورٹ اسلام آباد پہنچیں گی، دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مزید دولاشیں ضروری کاروائی کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گی۔

14فروری کو پاکستان پہنچائی جانیوالے افراد میں منڈی بہاالدین سے تعلق رکھنے والے اکرام الحق ولد عظمت اللہ، محمد قاسم بیگ ولد محمد امجد، گجرات کے ولید اکرم ولد محمد اکرم ، راولپنڈی مرزاغلام فرید ولد مرزا غلام نبی، سیالکوٹ سے تنزیل الرحمن ولد محمد یونس، سرگودھا سے محمد عزیز ولد عبدالرحمان، گجرات ہی سے لقمان علی ولد شوکت علی، کاشف جمیل ولد محمد جمیل، عظمت بی بی زوجہ محمد اسماعیل، مظہر حسین ولد ممتاز حسین اور فرقان علی ولد محمدشریف شامل ہیں۔

اسکے علاوہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مزید دو افراد مجید حسین ولد طالب حسین اور جڑانوالا، ضلع فیصل آباد کے محمد لقمان ولد محمد اجمل کی لاشیں آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گی۔