286

سرکاری ملازمین کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے پر خصوصی مراعات

پشاور۔صو بائی حکو مت نے عدالتو ں میں کیسز میں اضافے کو کم کر نے اورصو بائی حکو مت کے خلاف مقدمات میں کمزور دلیلیں پیش کر نے کا سخت نوٹس لیا ہے اس ضمن میں تمام سر کاری محکموں اور اداروں کے لٹیگیشن سیکشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اورہر سہ ماہی کے بعد ان کارکردگی کا جائزہ لے کر بہتر کارکردگی دکھانے والے عملے کو چار بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں ایک سمری کی منظوری دے دی گئی ہے جسے حتمی منظوری کے لئے صو بائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ٗبتا یا گیا ہے کہ پی ایم آر یو چیف سیکر ٹری آفس نے صو بائی حکو مت کو سفارش کی تھی کہ بعض صو بائی محکموں کے لٹیگیشن سیل کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حکو مت عدالتو ں میں کیس ہار جاتی ہے جس سے سر کاری خزانے کو بھاری خسارہ بردا شت کر نا پڑتا ہے ٗ ان سیلز میں ایسے ملازمین کو تعینات کیا جاتا ہے جوقوانین سے واقف نہیں ہوتے ہیں یا پھرایسے ملازمین کو تعینات کیا جاتا ہے جو ریٹائر منٹ کے قریب ہو تے ہیں ۔

قابل سر کاری افسر یا دیگر ملازمین لیگل سیل میں خدمات انجام دینے سے کتراتے ہیں سفارشات میں کہا گیا ہے کہ محکمہ قانون ہر سہ ماہی کے بعد لٹیگیشن سیل کا جائزہ لے گا اور سالانہ رپورٹ تیار کر ے گا ٗ بہتر کاکردگی دکھانے والوں کو چار بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دی جائیں گی تاہم خراب کارکردگی کھانے پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔