138

خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے ورکشاپ

پشاور۔ صوبہ میں پائیدار سیاحت کے فروغ ، سیاحوں کواچھی سہولیات کی فراہمی اوران کی بہترین مہمان نوازی کیلئے ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ رجسٹرڈ ٹورآپریٹرز کیلئے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ 21دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوگی،

ان خیالات کااظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان،ڈائریکٹر ٹورسٹ سروسز محمد عربی اور انچارج ایونٹس حسینہ شوکت موجود تھیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے زیراہتمام اورپائیدار ٹورازم فاؤنڈیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے ڈی ٹی ایس کیساتھ رجسٹرڈ 100کے قریب ٹورآپریٹرز کی تربیت ،ان کی صلاحیتوں میں اضافہ، مقامی سیاحت کے فروغ ، بہترین مہمان نوازی اورسیاحوں کیلئے حج و عمرہ کے علاوہ مقامی سطح پرسفری پیکیجز کی فراہمی ہے،

سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد صوبہ کی جانب رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔