86

سینیٹ الیکشن‘کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پیر کو ہوگی 

اسلام آباد۔ سینٹ کی 52نشستوں پر 3مارچ کو ہونے والے انتخابات میں چاروں صوبوں سے حصہ لینے والے امیدوارں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج (پیر )تک مکمل ہوجائے گا جبکہ فاٹا کی چاروں نشستوں پر 12فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ادھر تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے سینٹ میں کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کررکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج پیر کے روز 3مارچ کو سینٹ کے ہونیوالے انتخابات کے لئے چاروں صوبوں سے حصہ لینے والے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوجائے گی جس میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سمیت کئی امیدواروں کی کاغذت نامزدگی شامل ہے جبکہ تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر رکھا ہے ۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشت پر 8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان 2نشتوں پر اب کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ جنرل نشت پر بھی 5امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں ملسم لیگ ن کی جانب سے اسد جونیجو فرید حسین اور چوہدری عاطف فضل پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ عمران افضل، پی ٹی آئی کی جانب سے کنول شازیب شامل ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشت پر مسلم لیگ ن کے مشاہد حسین سید اور ڈاکٹر طاہر محمود جبکہ پی پی پی کے راجہ شکیل عباسی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں فاٹا کی چاروں نشستوں پر 12فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں اب تک چار امیدوار شمیم آفریدی،ہدایت اللہ،ساجد طوری،اور مراز محمد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

پنجاب میں سینیٹ کی 12نشستوں پر 34امیدوار مد مقابل ہیں پنجاب میں 7جنرل، 2خواتین کی مخصوص ،2علماء و ٹیکنوکریٹ اور غیر مسلموں کی ایک مخصوص نشت شامل ہیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود رشید نے اسحاق ڈار کے سینٹ میں کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار نیب کے اشتہاری ہیں اور ان کی جائیداد فروغ کرنے پر پابندی عائد ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ اور ناجائز اثاثہ جات بنانے سے متعلق کیس زیر سماعت ہیں کاغذات نامزدگی پر جو دستخظ اور ان کے ہمراہ جمع کرائے جانے والے دستاویزات بھی جعلی ہیں۔

اسحاق ڈار نے ایک ہی بینک اکاؤنٹ پر 2کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو کہ غلط ہیں اسحاق ڈار کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے اور کاغذات نامزدگی مسترد کیا جائے اس کے علاوہ بلوچستان سے بھی 11امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مکمل کرلی گی۔

ان امیدواروں میں امیر افضل خان مندوخیل ،میر ہمایوں عزیز کرد ،نظام دین کاکڑ ،محمد صادق سنجرانی، محمد اکرم، کہدہ بابر ،احمد خان ،محمد عبدالقادر، علاء الدین مولوی فیض محمد اور فتح محمد شامل ہیں خیبرپختونخواہ سے جنرل نشستوں کے 20میں سے 15امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔