256

پاک بحریہ کا بیڑہ مشترکہ مشقوں کیلئے سعودیہ پہنچ گیا

اسلام آباد۔ پاک بحریہ کے پانچ جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ نسیم البحر سیریز کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔ ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز اور ایئر کرافٹ بھی ان مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ یہ بحری مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی نسیم البحر سیریز کی گیارہویں اور سعودی عرب میں منعقد ہونے والی پہلی مشترکہ مشقیں ہیں۔پہلی مرتبہ مائن وارفئیر کی مشقیں بھی ان مشترکہ مشقوں میں شامل کی گئی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی بحری بیڑے کی سربراہی کموڈور عدنان احمد کر رہے ہیں، سعودی عرب کی بندرگاہ الجبیل پہنچنے پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کا پرتباک استقبال کیا گیا۔