269

وکلاء مؤکلوں کو پورا ٹیکس ادا کرنے پر راغب کریں ٗ مشتاق غنی

 

پشاور ۔خیبر پختو نخوا کے وزیر ہا ئر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت نے اٹھا رہویں آئینی تر میم کے بعد اپنی آئینی زمہ دا ریا ں پو ری کر نے کی غرض سے ٹیکسو ں کا دا ئرہ وسیع کر نے اور ٹیکس وصو لی کے نظا م کو مو ئثر،مر بو ط اور ٹیکس گزار دو ست بنا نے کے ٹھو س اقدا ما ت کئے ہیں جن میں خیبر پختو نخوا ریو نیو اتھا رٹی کا قیا م سر فہر ست ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ عوا م کے ٹیکسو ں سے صو با ئی حکو مت کو وصو ل ہو نے وا لی آمدن کو عوا م ہی پر خر چ کر نے کا عزم اور اسلو ب بھی پا کستا ن تحریک انصا ف کی مو جودہ صو با ئی حکو مت کا طرہ امتیاز ہے جب کہ بد قسمتی سے ما ضی میں عوام کے ٹیکسو ں کا پیسہ ان پر خر چ ہو نے کے بجا ئے حکمرا نو ں کی جیبو ں میں جاتا۔ مشتا ق احمد غنی نے ٹیکس وکلا ء پر زور دیا کہ صو بے میں ٹیکسو ں کے نظا م کو کا میا ب بنانے میں حکو مت سے تعا ون کر تے ہو ئے اپنے مؤکلو ں کو قو می ذمہ دا ری کے سا تھ پو را ٹیکس ادا کر نے پر را غب کر یں ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز ایبٹ آباد میں ہزارہ ٹیکس با ر ایسو سی ایشن کے دفتر کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا افتتا حی تقریب میں ایسو سی ایشن کے صدر را شد جا وید ،ہر ی پور ،ایبٹ آباد ،ما نسہرہ اور حو یلیا ں سے آئے ہو ئے ٹیکس با ر کے عہد یدا را ن و ارا کین ،دیگر ٹیکس وکلا ء ،اکا ؤ ننٹنٹس ،تا جروں اور صنعت کا رو ں نے شر کت کی ۔

مشتا ق احمد غنی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ٹیکس وصو لی کے نظا م میں جس قدر شفا فیت اور سہو لیا ت مو جودہ صو با ئی حکو مت کے دور میں متعا رف کرا ئی گئی ہیں اتنی ما ضی کی کسی حکو مت نے نہیں کیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے صو بے کے عوا م کی فلا ح اور تر قی کے لئے ٹیکسو ں کا نظا م درست کر نا تھا اس لئے دیگر شعبو ں کی طر ح اس اہم شعبے میں بھی اصلا حا ت کی گئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل ٹیکس وصو لی کے اہدا ف حا صل کر نے میں نا کا می کی بڑی وجہ کر پشن بھی تھیں چنا نچہ ہما ری صو با ئی حکو مت نے کر پشن کے خا تمے کو اولین تر جیح دی جس میں بھر پور کا میا بی حا صل ہو ئی ۔انہو ں نے کہا کہ صو بہ اگر ٹیکسو ں کا نظا م در ست نہ کر تا تو عوا م کی ضرو ریا ت پو ری کر نے کے لئے قر ضو ں پر انحصار کر نا پڑتا اور اس کے نتجے میں ان قر ضو ں کا بو جھ بھی غر یب عوا م کو ہی بردا شت کر نا پڑتا ،تا ہم انہو ں نے کہا کہ مو جودہ صو با ئی حکو مت نے اپنے عزم اور اپنی اصلا حا ت ،پا لیسو ں اور عوا م دوست قا نو ن سا زی سے صو بے کے عوا م کو اس طر ح کے بو جھ سے بچا لیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ٹیکس با ر سمیت تما م وکلا ء ہما رے معا شرے کا اہم طبقہ ہیں جنہو ں نے ہمیشہ ملک اور معا شرے کی تر قی کے لئے کردار ادا کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ 18ویں تر میم کے بعدٹیکسو ں کے حوا لے سے صو با ئی حکو مت پر عا ئد ہو نے وا لی زمہ دا ریو ں کے سا تھ سا تھ ٹیکس وکلا ء کی زمہ دا ریو ں میں بھی اضا فہ ہو گیاہے ۔مو جودہ حکو مت کی کو شش ہے کہ ٹیکس در ست طر یقے سے لئے جا ئیں اور اس ضمن میں حکو مت کو ٹیکس وکلا ء کی بھر پو ر معا ونت در کا ر ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے ایسے قوا نین بنا دئے ہیں کہ اب حکو مت میں شا مل کو ئی بھی فرد کر پشن نہیں کر سکتا ۔عمرا ن خا ن نے نو جوا نو ں کی ایسی متحر ک اور با شعور ٹیم بنا دی ہے جس کی ہر چیز پر کڑی نظر ہے اور ایسے حکو مت میں کسی بھی غلط کا م کا پہلے سے پتہ چل جا تا ہے جس سے سر کا ری امور میں شفا فیت آئی ہے اور سر کا ری ادا رے مضبو ط ہو ئے ہیں خا ص طور پر ہما ری پو لیس غیرسیا سی ہو کر تمام فرا ئض زمہ دا ری سے انجا م دے رہی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پو لیس کی کا ر کر دگی بہتر ہو نے سے امن و اما ن کی صو رت حا ل بھی بہتر ہو ئی جس کے با عث سر ما یہ کا ر وا پس آرہے ہیں۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ وکلا ء ایک پڑھا لکھا طبقہ ہیں جو خو د سا بقہ اور مو جو دہ حکو مت کا موا زنہ کر سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ انشا اللہ مو جودہ حکو مت آئندہ الیکشن میں ان اصلا حا ت کی بدو لت کا میا ب ہو کر دوبا رہ حکو مت بنا ئے گی۔

انہو ں نے کہا سا بقہ حکو متو ں میں ہمیشہ نو کر یاں اور ٹھیکے بکتے تھے، ہر طر ف کر پشن کا با زار گر م تھا اس ملک کے غریب عوا م کے ٹیکس کے پیسہ کو حکمرا نو ں نے چو ر ی کر کے ملک سے ہا ہر اپنے بنک اکا ؤنٹس بھرے جس سے اس ملک کا دیوا لیہ ہوا ۔

انہو ں نے کہا ہما رابیلن ٹری پراجیکٹ 21 ارب روپے کا تھامگر یہ منصو بہ اپنی شفا ف حکمرا نی کے با عث 14بیلن میں مکمل کیا اسی طر ح صو بے میں پن بجلی کے 356منصو بو ں میں ڈیڑھ ارب رو پے کی بچت کی۔انہو ں نے ٹیکس بارکے مسا ئل کو حل کر نے کا یقین دلا یا اور ٹیکس با ر کے لئے وزیر اعلی سے فنڈز منظور کروا نے کی بھی یقین دھا نی کروا ئی۔