311

خیبر پختونخوا ٗسکولوں میں تعلیمی معیار برقرار رکھنے کا منصوبہ

پشاور۔خیبر پختونخوا ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول کوالٹی مینجمنٹ انشیٹوکا آغاز کر رہا ہے جو صوبہ میں پرائمری تعلیم میں فیلڈ لیول اسسٹنٹ میں بہتری کیلئے ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔ایس کیو ایم آئی سکول لیول،معیاری تعلیم اور لرننگ پروسیس میں صوبائی سطح میں سکول ایمپرومنٹ فریم ورک کے معیار کے مطابق کوالٹی انسپکشن میں بہتری لائے گا۔یہ اساتذہ اور پرنسپل کو کوالٹی مینجمنٹ، سپروژن، اسسمنٹ اور پڑھائی کے ماحول سے متعلق فیڈ بیک فراہم کرے گا۔

ایس کیو ایم آئی کلاس روم کا جائزہ، طالب علموں کے اسسمنٹ اور لیڈرشپ اور سپروژن کا جائزہ سکولوں کی حالت سے لگائے گا۔ اے ایس ڈی ای اوز 40سکولوں کا وزٹ کریں گے اور تمام فیڈ بیک شیئر اور تحریرمیں ڈیزائن ٹمپلیٹس کے مطابق دیں گے۔