259

ادویات کے معیار کو جانچنے کیلئے خصوصی ہدایات

پشاور۔وفاق نے انسانوں اور حیوانات کے مختلف امراض کی ادویات کے معیار کو جانچنے کیلئے پیکنگ پر موجودہ اجزاء اور مقدار کی تفصیلات کو تحریر کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اس حوالے سے صوبے بھر کی فارما سوٹیکل کمپنیوں کو آگاہ کردیاگیا ہے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 1978ء کے قانون میں ترامیم کردی گئی ہیں ترمیم کردہ قانون کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ٗ امریکن ٗ برطانوی ٗیورپی یونین کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت ادویات کے معیار کی جانچ پڑتال کریگی ۔

جو طریقہ کار رجسٹریشن بورڈنے دوائی کی رجسٹریشن کی منظوری کے وقت منظور کیا ہووہ درج ہو گا رجسٹریشن بورڈ کے ترمیم کردہ قانون کے مطابق بازار میں نئی دوائی لانے کی صورت میں مذکورہ ملک میں رائج طریقہ کار کو ادویات کے معیار کا جانچ پڑتال کے لئے اپنایا جائے گا۔