102

امریکہ پاکستان کی اقتصادی امداد نہیں روک سکتا‘ احسن اقبال

واشنگٹن۔ وفاقی وزیرداخلہ و منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگی اورمریکا پاکستان کی اقتصادی امداد نہیں روک سکتا۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کے بغیرافغان تنازعہ کاحل ناممکن ہے جبکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان جلد اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا سے معاملات میں مل کرکام کرسکتے ہیں بھارت افغانستان میں دہشتگردی کررہا ہے،ا،یکطرفہ طور پر امریکا کے سکیورٹی خدشات دور نہیں کیے جاسکتے،ایک دوسرے سے جنگ میں نہیں، ترقی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کو داخلی سطح پر کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،نواز شریف سے متعلق فیصلے سے سپریم کورٹ کا وقار متنازع ہوا،افسوس کہ وزیراعظم کوڈیڑھ لاکھ کی فرضی تنخواہ پرفارغ کردیا گیا، سی پیک کوکامیابی سے آگے لے جارہے ہیں،بھارتی حکومت کوسی پیک کی مخالفت پرتنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ سی پیک سے بھارت کوبھی فائدہ ہوگا۔ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پرنظرہے تاہم سازش کی فکرنہیں، اپنا گھرمضبوط کرنا چاہتے ہیں، عزت نفس والی قوم ہیں، برطانیہ سے آزادی اسی لیے حاصل کی، پاکستان اورامریکا کے سیکیورٹی خدشات ختم ہونا چاہئیں، امریکا سے امداد نہیں آبرومندانہ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پابندیوں کا نقصان پاکستان کے ساتھ امریکا کو بھی ہوا، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے بدترین امریکی پابندیوں کا سامنا کیا، پاکستان کودبامیں لانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی جب کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلیے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے بعض ممالک پاک امریکا تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان میں دہشتگردی کررہا ہے، افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اوررہیں گے، افغانستان کا امن ہمارے لیے اہم ہے اور امریکا بھی ہمارے لیے اہم ہے اور ہم مل کرافغانستان میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔احسن اقبال کا امریکا سے متعلق مزید کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھرکی ٹیکنالوجی کا لیڈرہے، پاکستان کی علاقائی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پراچھے تعلقات چاہتے ہیں، تشدد ترقی کا دشمن ہے اور ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، ہماری حکومت ملک میں امن وامان واپس لے آئی، دہشتگرد اچھا یا برا نہیں، دہشتگرد تو دہشتگرد ہے، دہشتگرد سب کیدشمن ہیں ، عالمی برادری مل کرمقابلہ کرے، دہشتگردوں کے خلاف معلومات دیں پھر ہم کارروائی کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ دوسروں سے جنگ کے بجائے ترقی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے بجلی بحران ختم کیا، 11 ہزارمیگاواٹ بجلی بنائی اورمعیشت بہترکی، آئندہ نسلوں کونفرت اورتعصب سے پاک پاکستان دینا چاہتے ہیں، سی پیک کوکامیابی سے آگے لے جارہے ہیں اورسی پیک میں غیرملکی سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں، بھارتی حکومت کوسی پیک کی مخالفت پرتنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ سی پیک سے بھارت کوبھی فائدہ ہوگا۔پاناما فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ افسوس کہ وزیراعظم کوڈیڑھ لاکھ کی فرضی تنخواہ پرفارغ کردیا گیا، نوازشریف کے خلاف فیصلہ پاکستانی قوم نے تسلیم نہیں کیا، توہین عدالت نہیں کررہے لیکن فیصلے پرپوری دنیا نے سوالات اٹھائے اور سپریم کورٹ کومتنازعہ بنانے والے فیصلے نہیں ہونا چاہئیں۔