313

بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلہ مسترد 

اسلام آباد۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا یے کہ پاکستان مسئلہ  فلسطین کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا اس امر کا اظہار انھوں نے جمعرات کی شام اسلام آباد میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی دونوں ممالک کے اعلٰی سطح کے وفود کے درمیان بات چیت ہوئی دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مذید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

وزیر اعظم پاکستان نے شاہ عبداللہ کو انسداد دہشتگردی، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا مشرق وسطی کی صورتحال پاک بھارت سرحد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی جاری اعلامیہ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ تجارت کا حجم 75ملین ڈالر ہے۔

امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کو مسترد کرتا ہے مسئلہ فلسطین کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے وزیر اعظم نے معزز مہمان کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے آگاہ کیا۔شاہ اردن نے کہا کہ پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کے لیے مشکور ہوں۔

دونوں ممالک کے درمیان شہری دفاع اور شہری حفاظت کے شعبوں میں معاہدوں اور پبلک ورکس میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ا شاہ عبداللہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم کی طرف سے عشائیہ دیا گیا شاہ عبداللہ گیارہ سالوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں انکا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔