364

پشاور میں اضافی ناکہ بندیاں لگانے کا حکم

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے ، بھتہ خوروں، منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ ، اور جرائم پیشہ عناصرکیخلا ف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے ٗحساس اور تفریحی و پبلک مقامات کی سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر تھانوں کی سطح پر اضافی ناکہ بندیاں لگانے کاحکم دیاگیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان ٗایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال، ایس ایس پی کوارڈینشن عبدالرؤف بابر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان، ایس پیز،شفیع اللہ گنڈاپور، شہزادہ کوکب فاروق، وسیم ریاض،شوکت خان، ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان، اے ایس پیزاورڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی سی پی او محمد طاہر خان کہا کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے ،بھتہ خوروں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ہوائی فائرنگ کے خلاف موثر کاروائی کی جائے ہوائی فائرنگ کے سلسلے میں پولیس اور پی ایل سی ممبران ایک دوسرے کیساتھ اس قبیح فعل کی روک تھام کیلئے مل جل کر کام کریں ہوائی فائرنگ کے خلاف PLC ممبران کی کاوشوں اور جذبات کو سراہا گیا بھتہ خوروں کے خلاف کاروائی کرکے ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے ۔

پولیس سے مماثلت رکھنے والے یونیفارم ممنوع ہے تما م سکیورٹی گارڈ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے لئے سکیورٹی یونیفارم کیلئے علیحدہ بندوبست کریں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں تیزی لائی جائے ، اہم اور حساس مقامات پر موک ایکسر سائز کی ریہر سل کرایا جائے چوکیداروں کو بار بار ہدایت دیا کریں کسی بھی واقع رونما ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو تیار رکھیں انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں کے محرر عملے کو عوام کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔