261

قبرستان مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

پشاور ۔چیف سیکر ٹری کی ہدایت پر قبرستانوں سے قبضہ مافیا کا صفایا کر نے کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗاس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور مغیث ثناء اللہ کی سر براہی میں بیری باغ میں کپڑے کی مارکیٹ کے قریب واقع قبر ستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے کھو کھے توڑ کر سامان قبضے میں لے لیا گیا قبرستان پر بورڈ نصب کر دیا گیا ہے جس میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ قبرستانوں پر تجاوزات قائم نہ کر یں اور اس ضمن میں پولیس اور انتظامیہ کو فوری اطلاع دی جائے ۔

صو بائی حکومت نے گنجان آباد کمرشل علاقو ں میں قبر ستان پر قبضے اور تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ان قبر ستانو ں کے گرد چار دیواری تعمیر کر نے کی بھی ہدایت کی ہے تا ہم اس ضمن میں پہلے ہی سیکر ٹری اوقاف کو دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے پشاور کے عوام نے قبرستانوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے چیف سیکرٹری محمد اعظم خان اور ضلعی انتظامی کے ان اقدامات کو مستحسن قرار دیا ہے اور انہیں ہر قسم کے تعاو ن کی یقین دہانی کرائی ہے ۔