155

ڈاکٹر ثمرمبارک مندکو دی گئی دیگر رقوم کابھی نوٹس 

اسلام آباد۔غیرمعیاری اسٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ثمرمبارک مندکو دیگر منصوبوں کے لیے دی گئی رقم کابھی نوٹس لے لیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ حکومت تفصیل دے ڈاکٹر ثمر مبارک کوکن منصوبوں کے لیے فنڈز دئیے گئے اور ان منصوبوں کے حوالے سے فنڈز کاکیابنا، عدالت نے تمام تفصیلات 15دن میں طلب کرلی ہیں ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ثمرمندمبارک سے بہت سی رپورٹس لینی ہیں صحت کاشعبہ خدمت ہے منافع بخش کاروبار نہیں ہوناچاہیے ان کا کہنا تھا کہ نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں سستے اسٹنٹ کی فراہمی اصل مقصد ہے ، اس دوران درخواست گزار نے بتایاکہ بنگلہ دیش اور بھارت میں اسٹنٹ کی قیمت فکس کردی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان میں بھی اب ایسا ہی ہوگا۔

اسٹنٹ کے بعد ہیپاٹائٹس اور گردوں کے علاج کابھی نوٹس لوں گا ۔ہیپاٹائٹس اور گردوں کاعلاج بھی مہنگاہے ان کا کہنا تھا کہ دل کے مریضوں کو اسٹنٹ ڈالنے کے عمل کی قیمت ایک لاکھ سے کم پر لے کرآنی ہے چیف جسٹس نے کہاکہ ایسے بھی لوگ ہیں جو ڈاکٹر کے ساتھ منسلک ہوکرایکسپرٹ ہوگئے ہیں لیکن کیا ایسے لوگوں کوانجیو پلاسٹی کی اجازت ہونی چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔