159

آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی کے دوسرے ہفتے پیش کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔حکومت نے آئندہ بجٹ 2018-19پارلیمنٹ میں مئی کے دوسرے ہفتے اور ممکنہ طور پر 12 مئی 2018 کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ ٹیکسیشن پر آئندہ فنانس بل 2018 کیلئے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جارہی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت میں 5 سالہ دور 3 جون 2018 کو ختم ہونے جارہا ہے ۔

اس لیے حکومت کا ارادہ ہے کہ قومی اسمبلی سے مئی 2018 کے اختتام تک بجٹ کی منظوری لے جیسا کہ سینیٹ سے اس پر حتمی سفارشات کیلئے 15 روز درکار ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سینیٹ سے سفارشات لینے کے بعد قومی اسمبلی فنانس بل 2018 اور بجٹ 2018-19پاس کیاجائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ کے اعلیٰ ماہر معاشیات نے بدھ کو بتایا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ اپنی حکومت کی 5 سالہ مدت پوری ہوتے ہوئے قومی اسمبلی سے مئی 2018 کے آخر تک اور ممکن ہے کہ 29 یا 30 مئی 2018 تک منظوری لے لیں ۔