239

ٹورازم کارپوریشن کا چولستان جیپ ریلی میں شرکت کا فیصلہ

پشاور۔ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر15فروری سے پنجاب کے علاقے چولستان میں منعقد ہونے والی چولستان جیپ ریلی میں ٹورازم کارپوریشن نے شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبہ کی جانب سے 5 جیپیں اس ریلی میں شرکت کیلئے 10فروری کو پشاور میوزیم سے روانہ ہونگی تاہم اس سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں 20سے زائد جیپیں بھی شرکت کرینگی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنیم خان،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل، سیاحت و ثقافت بابر خان اور منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمدخان موجود ہونگے۔

صوبہ خیبرپختونخواکی سیا حت ، ثقافت اور ایڈونچر سپورٹس کو اجاگر کرنے کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے شہر چولستان میں 15سے18فروری تک منعقد ہونے والی چولستان جیپ ریلی میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے کافیصلہ کیا ہے جس میں 10فروری کو 5 جیپیں روانہ ہونگی جن پر ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے صوبائی ثقافت ،سیاحت اور ایڈونچر سپورٹس سے متعلق برینڈنگ کی گئی ہے تاکہ صوبہ کی سیاحت و ثقافت کو اجاگر کیا جائے ۔

اس موقع پر پشاور میں جیپ ریلی بھی منعقد کی جائے گی تاکہ دنیا کو صوبہ میں امن ماحول سے متعلق ایک مثبت پیغام دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح صوبہ خیبرپختونخوا کا رخ کرسکیں ،چولستان جیپ ریلی میں شرکت کیلئے جیپیں10فروری کو صبح پشاور میوزیم میں جمع ہوکرایک ریلی کی شکل میں پنجاب کیلئے روانہ ہونگی۔