105

ڈاکٹروں پر تشدد ٗ مردان ناظم کیخلاف کاروائی کا حکم

پشاور۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مردان میں ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے ضلع ناظم کے خلاف پولیس کارروائی کرے تو اسے سیاسی انتقام کا نام نہ دیا جائے ۔ خیبرپختونخوا میں بدمعاشی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے ضلع ناظم مردان کی طرف سے مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہرنے کے بعد معاملے کا نوٹس لے لیا ۔ مردان کے ضلع ناظم حمایت اللہ ماریارجن کا تعلق اے این پی سے ہے نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کی اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پرویز خٹک نے پولیس کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدمعاشی کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے پولیس اس واقعہ میں ملوث ضلع ناظم کے خلاف کارروائی کرے اور اس کو سیاسی انتقام کا نام نہ دیا جائے ۔