131

عوامی عدالت نے میری نااہلی مسترد کردی ہے‘ نوازشریف 

اسلام آباد ۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے‘ میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے‘ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے‘ ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے‘ وقت ثابت کرے گاکہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں وکلاء اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پران کی صاحبزادی مریم نواز، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب‘ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی ، مسلم لیگ (ن ) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں احتساب عدالت میں پیش اور قانونی نکات پر بات چیت عوامیم رابطہ مہم اور حالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے نواز شریف کو پشاور اور مظفر آباد میں کامیاب جلسوں پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔ تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔