145

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے نئی پالیسی مقرر 

پشاور۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کے لئے نئی پالیسی مقرر کردی گئی جس کے مطابق شناختی کارڈ کے حامل شادی شدہ خواتین جن کی عمر اٹھارہ سال سے زائد ہو ، غیر شادی شدہ خواتین جن کی عمر چالیس سال سے زائدہو ، خواجہ سر جن کی عمر 18سال سے زائدہو اہل اور مستحق قرار پائینگے ۔

جبکہ ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2017دینے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جبکہ انتقال کرنے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کے خاندانوں کے لئے نظر ثانی شدہ پیکج کی منظوری بھی دیدی ہے بورڈ کے 29ویں اجلاس میں اس کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے موجودہ مستحقین میں سے جو اہلیت کے نئے معیار پر پورا نہیں اترینگے انہیں پروگرام سے خارج کرنے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی بھی دیدی ہے اجلاس میں 10پائلٹ اضلاع میں نئے مستحقین کا اندراج ، بی آئی ایس پی گریجو یشن ماڈل ، انڈومنٹ فنڈکے قیام ، پی آئی ایس بی کے مالیاتی ضابطے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔