135

ایگزیکٹو الاؤنس کے اضافے کا اعلامیہ جاری

پشاور۔خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں گریڈ 17سے گریڈ 21تک کے افسران کی تنخواہوں میں ایگزیکٹو الاؤنس کے اضافہ کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے اس سے قبل پنجاب اور سندھ حکومتوں نے بھی چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تنخواہوں میں خصوصی اضافہ کیاتھا جبکہ وفاق نے ہاؤس الاؤنس سمیت دیگر الاؤنسز کی مد میں اضافہ کیاتھا جس کے مقابلے میں صوبائی حکومت کے ملازمین اور افسران کی تنخواہیں قلیل تھی ۔

گریڈ سترہ سے گریڈ اکیس تک افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے تاہم او ایس ڈی اور لیور ریزور پوسٹوں پرتعینات افسران کو یہ الاؤنس نہیں ملے گا۔ اعلامیہ کے مطابق گریڈ سترہ کے افسران کی بنیادی تنخواہ الاؤنس کے بعد50 370سے بڑھ کر45550گریڈ اٹھارہ کے افسران کی بنیادی تنخواہ الاؤنس کے بعد 38350سے بڑھ کر 52525گریڈ انیس کے افسران کی بنیادی تنخواہ الاؤنس کے ملنے کے بعد 59210سے بڑھ کر 88815، گریڈ بیس کے افسران کی بنیادی تنخواہ 59090سے بڑھ کر 1.03,635روپے جبکہ گریڈ اکیس کے افسران کی بنیادی تنخواہ 76720سے بڑھ کر 1.15,080ہو جائیگی ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ پی سی ایس اور پی ایم ایس گروپ کے افسران کو یہ ادائیگی کی جائیگی