141

کیلاش میں ثقافت کو تحفظ دینے کیلئے سیکشن فور عائد

پشاور۔ صوبائی حکومت نے وادی کیلاش کے ثقاف اور مذہبی مقامات کو تحفظ دینے کے لئے سیکشن فور عائدکردیاہے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کے ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں صوبائی حکومت نے وادی کیلاش میں 6تاریخی گھروں ، 3قبرستان اور 3مذہبی مقامات کی خریداری کے لئے سیکشن فور نافذ کردیاہے جبکہ 6کروڑ روپے کا فنڈ بھی جاری کردیاہے ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات کو آئند نسلوں کے لئے محفوظ کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایاگیا ہے سیکشن فور چترال میں نافذ کرنے کے حوالے سے محکمہ مال چترال ، ڈپٹی کمشنر چترال ، کو باقاعدہ طورپرآگاہ کردیاہے جس کااعلامیہ ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے جاری کیاگیاہے ۔