188

واتین پر بڑھتے ہوئے تشددکا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا

پشاور۔صوبہ میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشددکا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا خواتین ممبران کے مطالبہ پرسپیکر صوبائی اسمبلی اسدقیصر نے صوبائی حکومت کوتاکیدکی ہے کہ صوبہ میں خواتین کے خلاف تشدد کے کیسوں کی انکوائر ی رپورٹوں پر محکمہ پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے اسمبلی اجلاس کے دوران نگہت اورکزئی نے نوشہرہ میں مبینہ طور پر پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کامعاملہ اٹھانے ہوئے مطالبہ کیاکہ خواتین پرتشددروکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے ویمن کمیشن کی کارکردگی پر بھی نکتہ چینی کی ،معراج ہمایوں نے اس معاملہ پر پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرنے کامطالبہ کیا انیسہ زیب طاہر خیلی نے ایوان اس صورت حال پر نوٹس لے سکتاہے بعدازاں سپیکر نے وزیر قانون کو تاکیدکی کہ اس حوالہ سے رپورٹ طلب کی جائے دریں اثنا حکومت نے یادگار حیات کو کسی مناسب جگہ ازسرنو تعمیر کرنے اور بے نظیر ویمن یونیورسٹی میں مقامی افراد کو کلاس فورکی ملازمتوں میں حصہ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی یہ معاملہ انیسہ زیب نے اٹھایاتھا