326

لیبیا کشتی حادثہ ٗ جاں بحق 12 پاکستانیوں کی شناخت 

اسلام آ باد ۔ترجما ن دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ لیبیا میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد میں سے بارہ پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ چار پاکستانیوں کی لاشوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔ ترجما ن دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق لبیا میں کشتی سمندر میں الٹنے کا واقعہ میں جان بحق ہونے والے کل بارہ پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔چار پاکستانیوں کی لاشوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

ان چار پاکستانیوں کے پاسپورٹ مل گئے ہیں۔ آٹھ پاکستانیوں کی لاشیں اور پاسپورٹ دونوں مل گئے ہیں۔ چار پاکستانیوں کے پاسپورٹ نہیں ملے لیکن ایک پاکستانی ساتھی نے ان کی شناخت کی۔جن پاکستانیوں کی لاشیں ا ور پاسپورٹ مل گئے ہیں ان میں اکرام الحق ،منڈی بہاؤالدین ،قاسم بیگ، منڈی ،رحمت خان، گجرات،مرزا غلام فرید، راولپنڈی،محمد اسماعیل ، گجرات،مسز عظمت بی بی ، گجرات،محمد عزیز ، سرگودھا،لقمان علی گجرات شامل ہیں۔

جبکہجن پاکستانیوں کی لاشیں تلاش کی گئیں ہیں لیکن پاسپورٹ نہیں مل سکے ان میں محمد فرحان ، منڈی بہاؤالدین ،ولید ، نامعلوم شہر،محمد تنزیل، منڈی بہا الدین ،مسٹر شاہ نامعلوم شہر شامل ہیں۔پاکستانیوں کے نام جن کے پاسپورٹ مل گئے ہیں تاہم لاشوں کی تلاش جاری ہے ان میں کامران اقبال گجراتزبیح اللہ گجرات،حمزہ فاروق گجرات ،سعد علی گجرات شامل ہیں۔واضح رہے لیبیا کے ساحلی علاقے میں پیش آنے اس حادثے میں90سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں زیادہ افراد پاکستانیوں کی بتائی جارہی تھی۔