329

محکمہ موسمیات کی آفٹر شاکس کی پیشگوئی

پشاور ۔محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کی پیشگوئی کردی ہے اور خبردار کیاہے کہ اس کے نتیجے میں کوہ ہندو کش کے علاقے میں برفانی تودہ گر سکتا ہے ۔ گزشتہ روز زلزلے نے پورے ملک کو ہلایا تھا جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو ئے تھے۔ پشاور کے گورنمنٹ پرائمری سکو ل لنڈی ارباب میں بھگدڑ کے باعث چار طالبات زخمی ہو ئی تھی ۔

اور گزشتہ روز چترال میں برفانی تودہ گرنے کے باعث باپ بیٹا لاپتہ ہو گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ مالاکنڈڈویژن کی انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے الرٹ کردیا ہے