282

ملکی اورغیرملکی جعلی کرنسی بنانیوالا گروہ بے نقاب

پشاور۔پشاور پولیس نے بین الصوبائی ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی بنانے والے مشینری ،اوزار اور کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی پنجاب اور دوسرے اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑیوں میں سوار چار ملزمان کو گرفتار کرلیا انٹاروگیشن کرنے پر ملزمان کے گھروں سے جعلی کرنسی بنانے والے مشینری اور مختلف قسم کے اوزار برآمد کرلئے گئے شہر کو جرائم سے پا ک کر نے اور منشیا ت سمیت غیر ملکی کر نسی سمیت جعلی کر نسی کے سمگلنگ کیخلاف قا نو نی کا روائی جا ری ہے۔

گزشتہ روز کیپیٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کر نسی سمگل کر نے کے خلاف کا روائی کر تے ہوئے کینٹ سر کل پولیس نے پشتہ خرہ چوک میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبراتD-6581 اورAGG-480 کو روک کرگاڑی میں سوار ملزمان صاحبزادہ ولد محمد زما ن ٗ شمس ارحمان ولد حبیب الرحمان ٗ نصیب ولد عباد خان اور نواز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ50 لاکھ 8 ہزار پانچ سو روپے مالیت کی جعلی کرنسی اورپرائز بانڈز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی پنجاب اور دیگر اضلاع سمگل کررہے تھے پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

انٹاروگیشن کرنے پر ملزمان کی نشاندہی پر حق نواز سکنہ شیر کیرہ حال حیات آباد ، صاحبزادہ سکنہ درا آدم خیل حال بھانہ ماڑی، شمس الرحمن سکنہ گلبرگ صدر اورنصیب ساکن جمرود وزیر ڈھنڈکے کمین گاہوں پر چھاپے لگا کر ،ایک عدد نوٹ پنی مشین ،5 عدد رول مشین ،دو ہزار دبئی درہم کیلئے تیار شدہ کاغذات ،سادہ کاغذ نوٹ بنانے کیلئے 22 ہزار ،ڈبل شدہ بنا ہوا کاغذ 4800 ، ڈبل کاغذ 5000 نوٹ کیلئے 500 عدد ، سٹیکر نوٹ 100 عدد،کوٹنگ مشین7 عدد ، کیمپوٹر منیٹردو عدد، کلر پرنٹرز6 عدد، نوٹ کٹر3 عدد، امباز مشین8 عدد ، کارٹیج12عدد برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔