277

پشاور ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلئے منصوبہ بندی شروع

پشاور۔سی پیک منصوبے کے تحت پشاور ڈویژن میں ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے پشاور کینٹ میں نوتھیہ بازار سے لیکر کارخانوں تک تجاوزات ٗ ہشتنگری ریلوے پھاٹک ٗ فردوس ریلوے پھاٹک میں دکانوں مکانوں کو گرایا جائے گا جبکہ نوشہرہ ٗ اٹک میں بھی ریلوے پٹڑیوں سے ملحقہ اراضی کو کلیئر کیا جائیگا ۔

پشاور سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب دو ہزار دکانوں کے پہلے حصے کو گرا کر ڈبل پٹٹری بچھائی جائیگی ایم ایل ون کے منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ریلوے حکام او رچین کے حکام کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے ہیں پشاور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کے لئے سہو لیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مسافر ٹرین کی رفتار پشاور ڈویژن میں 160کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائیگی ۔