266

عاصمہ رانی کے قاتل کی گرفتاری کیلئے آج تک کی ڈیڈلائن 

پشاور۔خیبرپختونخوا پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن یوتھ فورم نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے، حکومت کو قاتل کی گرفتاری کیلئے آج تک ڈیڈلائن دیدی ہے، ملزم گرفتار نہ ہونے کی صورت میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور کالجوں کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عاصمہ رانی اور ڈاکٹر خورشید عالم قتل کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیاقاتلوں کو گرفتار کیلئے 72گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی کوہاٹ میں رشتے کے انکار پر قتل کی جانی والی ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کے خلاف صوبہ بھر میں پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں کی جانب سے ہدایت پر پشاور، مردان، سوات بنوں ،چکدرہ،ڈی آئی خان ،سیدوں شریف ،ایبٹ آباد اور دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں پر امن احتجاجی مظاہرے کرائے گئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کوہاٹ پولیس اور حکومت خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے صوبائی حکومت کو عاصمہ رانی کی قاتل کو گرفتاری کیلئے چوپیس گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی ہے انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکٹر عاصمہ رانی کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو صوبہ بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیزاور میڈیکل کالجوں کو بند کرینگے ، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کو سیکورٹی کے مسئلہ کی حل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائے۔