117

سپریم کورٹ کا پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا از خود نوٹس 

اسلام آباد ۔سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بنک اکاؤنٹس اور املاک کا از خود نوٹس لے لیاچیف جسٹس نے کہا ہے کہ اکثر پاکستانیوں کے ملک سے باہر بنک اکاؤنٹس ہیں اور تمام رقم بادی النظر میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی ، عدالت نے سٹیٹ بینک ،ایف بی آر اور ایس ایس سی پی سے تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ بیرون ملک رقوم بھیجے جانے سے ملک میں عدم توازن پیدا ہواعدالت نے خفیہ اداروں آئی بی،ایم آئی اور آئی ایس آئی سے بھی پاکستانیوں کی بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں عدالت نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کو آپس میں معلومات شیئر کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بیرون ملک پڑی پاکستانیوں کے غیر قانونی رقوم ملکی اثاثہ ہے۔ بیرون ملک بنکوں میں غیر قانونی طور پر بھیجی گئی رقوم کو واپس لانا ہے۔ ایسی رقوم بادی النظر غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی اور بھیجی گئی انہوں نے کہاکہ کیس کی سماعت دوہفتے کے بعد خصوصی بینچ کرے گا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ برٹس ورجن آئی لینڈ، سپین،سوئٹزرلینڈ ۔دبئی اور برطانیہ میں پاکستانیوں کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیل فراہم کی جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے پانامہ پیپر ز میں کاروائی شروع کرنے کا بتایا تھالیکن پانامہ پیپرز پر بعد میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کی مزید رپورٹس دوہفتے میں پیش کی جائیں ۔عدالت نے قراردیا ہے کہ بیرون ملک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کا ذکر پانام پیپرز اور پیرا ڈائیز لیکس میں موجود ہیں ۔