330

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر نااہل قرار

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرحبیب احمد کونااہل اوران کی بطوروائس چانسلرتقرری کااعلامیہ کالعدم قرار دے دیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر یاسین اقبال کی جانب سے دائر کووارنٹورٹ پرجاری کئے رٹ میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لئے 2016ء میں وائس چانسلرکی تقرری عمل میں لائی گئی اورپروفیسرحبیب احمد کو وائس چانسلرمقررکیاگیا ۔

جن کی میٹرک اورایف اے میں تھرڈڈویژن ہے جبکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن ٗ سنڈیکیٹ اوریونیورسٹی ایکٹ رولز کے تحت کسی بھی یونیورسٹی کاوائس چانسلروہ امیدواربن سکتاہے جومیٹرک سے ایم اے ٗ ایم ایس سی تک فرسٹ پوزیشن ہولڈرہولہذاپروفیسرحبیب وائس چانسلربننے کااہل نہیں لہذاانہیں اپنے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن منظورکرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرحبیب احمد کی تقرری کااعلامیہ کالعدم قرار دے دیا ۔