470

اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

پشاور۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے بھر کے اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کی سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے جہاں سے منظوری کے بعد ٹائم سکیل لاگو کر دیا جائے گا دریں اثناء محکمہ تعلیم کے حکام اور آل ٹیچرز گرینڈ الاینس کے مابین 4گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد اساتذہ نے احتجاج عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اساتذہ الاینس کے وفد جس میں محمد سمیع اللہ خلیل ٗ اسلام الدین ٗ امیر سراج الدین ٗ مزمل خان ترنابی ٗ ریاض بہار خان ٗ سردار امان اللہ ٗ حاجی روئیدار خان ٗ حاجی محمد شاہ ٗ حاجی فضل رب ٗ حضرت محمد شاہ جہان داؤدزئی ٗ سالار طارق اسلام ٗ حاجی محمد اشراف ٗ محمد نوید ٗ اختر علی ٗ جمشید خان ٗ سراج الدین ٗ منصف شاہ شامل تھے نے ایڈیشنل سیکرٹری ارشد خان اور ڈائریکٹر محمد رفیق خٹک نے ملاقات کی اس موقع پر محکمہ تعلیم کے حکام نے ٹائم سکیل کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی بعدازاں طویل مذاکرات کے بعد گرینڈ الاینس نے احتجاج کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا۔