236

سر کاری اثاثے زندہ شخصیات سے منسوب کر نے پر پابندی

پشاور۔صو بائی حکو مت نے سر کاری عمارتو ں اثاثو ں کو زندہ شخصیات کے ناموں سے منسوب کر نے پر پابندی عائد کر دی ہے ٗ اس ضمن میں محکمہ ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ اس سلسلے میں صو بائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے جس کی روشنی میں محکمہ ایڈمنسٹریشن نے تفصیلی اعلامیہ جاری کیاہے ٗاعلامیہ کے مطابق تمام صو بائی سر کاری محکموں کے لئے رہنماء اصول وضع کئے گئے ہیں ٗ جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسو ں سے سر کاری اداروں کو عام لوگ بھی مختلف ناموں سے منسوب کر تے رہے ہیں جبکہ ریو نیو اور دیگر سر کاری ریکارڈ میں تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کر ناپڑتا ہے اور ان ناموں پر عوا م کے تحفظات ہیں ۔

پالیسی کے مطابق سر کاری ادار ے ضلعی اور صو بائی حکو مت کے ملکیتی کہلائیں گے ٗ ان میں ضلعی حکو مت کی ملکیت میں سکولز ٗ بنیادی صحت مراکز اور ٹی ایم ایز کی جائیداد شامل ہے ٗصو بائی اثاثو ں میں سر کاری عمارتیں ٗ سکولز و کالجز ٗیونیورسٹیاں ٗ پل اور چوک وغیرہ شامل ہیں ٗپالیسی کے مطابق کسی زندہ شخصیت کے نا م پر کوئی ادارہ ٗ روڈ یا گلی منسوب نہیں جائیں گے ٗکسی غیر پاکستانی کے نام سے جگہ کو منسوب کر نے کے لئے وفاقی حکو مت سے منظوری لینا ضروری ہو گا ٗسر کاری اثاثو ں کو کسی شخصیت کے نام سے منسوب کر نے کے لئے ضروری ہو گا کہ اس نے پاکستان کے قیام میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہو ٗاور ان کا ریکارڈ غیر متنازعہ ہو۔

ٗایسے قوی ہیروز جنہوں نے اپنی جانیں ملکی سلامتی اور اپنی ملازمت کے دوران فرائض کی بجا آوری کے لئے دی ہوں ٗ آرٹ اینڈ کلچر کے ادارے ایسے آرٹسٹو ں کے نام سے منسوب کئے جا سکیں گے جو صو بائی اور قومی سطح پر شہرت رکھتے ہوں ٗایڈمنسٹر یشن ڈیپارٹمنٹ ایسی تجاویز کی جانچ کے لئے وزیر اعلیٰ سے منظوری حاصل کر ے گا ٗضلعی اثاثو ں کے لئے ضلع کونسل دو تہائی اکثریت کی بنیاد پر سفارش کر سکے گی ٗصو بائی سطح پر متعلقہ محکمے سفارش کر سکیں گے ٗپہلے سے منسوب جگہوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکر ٹری کی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پالیسی کے مطابق ان ناموں کا جائزہ لے کر سفارشات تیار کر ے گی ۔ایسی جگہیں جو غیر متنازعہ صو بائی اور قومی شخصیات کے نامو ں سے منسوب ہو ں ان کے ناموں کی تبدیلی نہیں کی جا سکے گی ۔